Home نیوز پاکستان سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز کو بھی نہ چھوڑا،ہزاروں روپے رشوت بٹورلی

سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز کو بھی نہ چھوڑا،ہزاروں روپے رشوت بٹورلی

Share
Share

کراچی : سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز کو بھی نہ چھوڑا، صہیب مقصود اور عامر یامین سے راہداری کی 8 ہزار روپے رشوت بٹور لی۔

قومی کرکٹر صہیب مقصود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر طویل پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بتاتے ہوئے سندھ پولیس کی بدعنوانی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

پوسٹ میں صہیب مقصود نے خود کو پنجاب کا شہری ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ سندھ میں نہیں بلکہ پنجاب میں رہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ سڑک سفر کر رہا ہوں اور سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے یا پھر آپ کو بغیر کسی وجہ کے تھانے جانے کی دھمکی دیتی ہے۔

ساتھ ہی دوسری پوسٹ میں عامر یامین نے سندھ پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے (سندھ پولیس) سے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹرز ہیں کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد ملتان واپس جا رہے ہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے 8 ہزار روپے لیے اور پھر ہمیں جانے دیا گیا۔

کرکٹز صہیب مقصود اور عامر یامین کیساتھ یہ واقعہ سکرنڈ پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

جیسے ہی پوسٹ منظر عام پر ا?ئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صہیب مقصود اور عامر یامین کو سندھ پولیس کی کرپشن بے نقاب کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے اور ساتھ ہی ملے جلے ردعمل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...