Home Uncategorized ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں گرم

ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں گرم

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سر گرم ہو گئیں۔

20 اکتوبر 2020ء کو ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی ثناء جاوید اور عمیر جسوال سے متعلق گردش کرتی افواہوں نے مداحوں کے دل کھٹے کر دئیے۔

اس خوبصورت جوڑی کے اگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔

شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جسوال سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تن تنہا شریک ہوئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

عمیر اور ثناء کی جانب سے دئیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

اس فنکار جوڑے نے تاحال پرستاروں کی جانب سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کی کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...