Home سیاست جج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج

جج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج

Share
Share

اسلام آباد: سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج محمد مرید عباس نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔ پراسکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل مکمل کیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔ کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...