Home Uncategorized قازق ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی

قازق ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی

Share
Share

الماتے : قازقستان کے سب سیبڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 13 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں الماتے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 30 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:33 بجے اڈی شریپوف سٹریٹ میں واقع ہاسٹل میں آگ لگ جانے کی اطلاع ملی جس نے سات منٹ میں موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

خیال رہے کہ الماتے 1979 تک قازقستان کا دارالحکومت رہا اور اس وقت ایک بڑا تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...