Home Uncategorized فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ “شیڈوبین” ہوگیا

فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ “شیڈوبین” ہوگیا

Share
Share

کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انسٹاگرام نے اُن کا اکاوْنٹ “شیڈوبین” (shadow banned) کردیا ہے لیکن وہ اس پابندی کے باوجود بھی غزہ کے لیے آواز اُٹھاتی رہیں گی۔

اُشنا شاہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی درندگی اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اُٹھاتی آرہی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بےگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔

اب اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ “میں انسٹاگرام پر مکمل طور پر شیڈوبین (shadow banned) ہوگئی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ غزہ کے معاملے میں ایکس کیوں اتنی اچھی طرح کام کررہا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے”۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ “شیڈوبین، مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ بھی ہے، جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی۔

اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “براہِ کرم! شیڈوبین کے ڈر سے خاموش نہیں ہونا، غزہ کے لیے آواز اُٹھاتے رہیں کیونکہ غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہورہی ہے اور اب اسرائیل فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے گا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کرتے رہیں، ہمیں ڈر کر خاموش نہیں ہونا ہے”۔

خیال رہے کہ میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جب کسی اکاؤنٹ کو شیڈوبین کیا جاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈز کے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔

شیڈوبین کی وجہ سے پوسٹ پر ویوز بھی نہیں آتے کیونکہ وہ پوسٹ انسٹاگرام صارفین تک پہنچتی ہی نہیں، اب انسٹاگرام اُن تمام صارفین کے اکاؤنٹس کو “شیڈوبین” کررہا ہے جو فلسطین کے حق میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں، ناصرف انسٹاگرام بلکہ فیس بُک پر بھی فلسطین کے حمایتی پیجز کو بلاک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی حمایت کرنے پر سُپر سٹار ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بھی “شیڈوبین” ہوگیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...