Home سیاست ماحولیاتی تبدیلی اب ایک موضوع نہیں اہم چیلنج ہے، نگران وزیراعظم

ماحولیاتی تبدیلی اب ایک موضوع نہیں اہم چیلنج ہے، نگران وزیراعظم

Share
Share

دبئی: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہناہے کہ ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثرکیا ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے فنڈز کا استعمال میرٹ پر ہونا چاہئے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اس اہم مسئلے کے لئے ترقی یافتہ ملکوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پاکستان کے لئے ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنجیدہ مسائل ہیں، ماحولیاتی تبدیلی اب ایک موضوع نہیں اہم چیلنج ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں، ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثرکیا، پاکستان ماحولیاتی بہتری کے لئے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کو متبادل توانائی پرمنتقل کر رہا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت فریم ورک پرعملدرآمد میں وقت لگ سکتا ہے، ابتدائی طورپر متاثرہ ملکوں کے لئے عالمی بینک کے تحت اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...