Home سیاست نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کا مختصر فیصلہ جاری

نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کا مختصر فیصلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیس کے فیصلے پر توجہ دلائی، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بریت کے فیصلے میں اس عدالت نے آبزرویشن دی تھی۔

فیصلے کے مطابق نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے فیصلے کہیں بھی چیلنج نہیں کئے گئے، عدالت نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اور بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق بریت کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...