Home Uncategorized واٹس ایپ نے نیا فیچر سیکرٹ کوڈ صارفین کیلئے پیش کر دیا

واٹس ایپ نے نیا فیچر سیکرٹ کوڈ صارفین کیلئے پیش کر دیا

Share
Share

واشنگٹن: واٹس ایپ نے اپنے لاکھوں صارفین کی حساس گفتگو کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اپنا نیا فیچر ’سیکرٹ کوڈ‘ متعارف کروا دیا۔صارفین کے پاس اپنی چیٹ لِسٹ سے لاک شدہ چیٹس فولڈر کو چھپانے کا ایک اور اختیار ہوگا۔

مقبول میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹس کی پرائیویسی پروٹوکولز کو مزید بہتر کرنے کیلئے یہ فیچر متعارف کروایا ہے۔

اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے فون کو اَن لاک کرنے والے پاس ورڈ سے مختلف ایک اور منفرد پاس ورڈ سیٹ کر سکتے ہیں تاکہ اپنی لاک شدہ چیٹس کو مزید خفیہ رکھا جا سکے۔

صارفین کے پاس اپنی چیٹ لِسٹ سے لاک شدہ چیٹس فولڈر کو چھپانے کا ایک اور اختیار ہوگا جو صرف اس وقت دستیاب ہوگا جب سرچ بار میں خفیہ کوڈ ٹائپ کیا جائے گا۔

اس سال کے اوائل میں واٹس ایپ نے اسی مقصد کے ساتھ چیٹ لاک متعارف کروایا تھا، آنے والے مہینوں میں یہ سیکرٹ کوڈ عالمی سطح پر دستیاب ہوگا۔

پہلے مرحلے میں یہ فیچر وزارت آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان داخلی رابطوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...