Home سیاست پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ، ووٹنگ کا عمل جاری

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ، ووٹنگ کا عمل جاری

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے آن لائن ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، گوہر علی خان کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 تک جاری رہے گا، پولنگ پشاور کے علاقہ رانو گڑھی میں ہو رہی ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، مرکزی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت صوبائی قیادت کا چناوٴ ہو گا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، گوہر علی خان کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن مرکز اور صوبائی سطح کی قیادت کیلئے منعقد کیے جائیں گے، الیکشن میں ووٹرز آن لائن ایپ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، تمام امیدواران کے نام جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تحریک انصاف کے مرکزی صدر کی نشست پر چودھری پرویز الہٰی امیدوار ہیں جبکہ عمر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن میں مرکزی سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔

پنجاب کی صدارت کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میں اتری ہیں جبکہ پنجاب کی جنرل سیکرٹری کی نشست پر حماد اظہر امیدوار ہیں، خیبر پختونخوا کی صدارت کیلئے علی امین گنڈا پور فیورٹ امیدوار ہیں، خیبرپختونخوا کی سیکرٹری جنرل کی نشست پر علی اصغر میدان میں اترے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے طور پر حلیم عادل شیخ امیدوار ہیں، ?سندھ کے سیکرٹری کی نشست کے لیے ایڈووکیٹ علی اصغر میدان میں ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...