Home Uncategorized بھارت کو سفارتی شکست، پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین بن گیا

بھارت کو سفارتی شکست، پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین بن گیا

Share
Share

پیرس: پاکستان سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیکر یونیسکو (اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، علم و ثقافت) کے ایگزیکٹو بورڈ کا ممبر اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔

نومبر2023ء میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا تھا جس میں پاکستان 2023ء سے 2027ء کی مدت کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے طورپر دوبارہ منتخب ہوگیا، 15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کئے تھے۔

یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ کیلئے پاکستان نے بھارت کو شکست دوچار کیا، وائس چیئرمین کیلئے 58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 اور بھارت نے 18 ووٹ حاصل کئے، یہ کامیابی ملک کیلئے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پربہت بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کے پاس 2023ء سے 2025ء تک یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ رہے گی۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں اور پاکستان کا 2027ء تک یونیسکو بورڈ کا ممبر منتخب ہونا اہم سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یونیسکو کے مشترکہ اہداف کیلئے رکن ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا اور پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...