Home سیاست ہم پہلے پاکستان کو اکانومی کے بحران سے نکالنے کی جنگ لڑیں گے، رانا ثناء اللہ

ہم پہلے پاکستان کو اکانومی کے بحران سے نکالنے کی جنگ لڑیں گے، رانا ثناء اللہ

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ ہم پہلے پاکستان کو اکانومی کے بحران سے نکالنے کی جنگ لڑیں گے۔ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ چارٹر آف اکانومی میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں۔

 

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کی زندگی مشکل نہیں ناممکن ہو چکی ہے، اس بحران میں پورا ملک مبتلا ہے، ہم ملک کو 2017ء اور 18ء کی طرح ٹریک پر ڈالیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک اب ایسی پوزیشن میں آگیا ہے کہ آپ ملکی بحرانوں کی جنگ لڑ لیں یا اپنی، نوازشریف نے فیصلہ کیا ہے ہم پہلے پاکستان کو اکانومی کے بحران سے نکالنے کی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک جماعت ملک کو ان بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، چارٹر آف اکانومی تمام سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر کیا جانا چاہیے، چارٹر آف ڈیموکریسی بھی کچھ بنیادی چیزوں پر تمام جماعتوں نے بیٹھ کر طے کر لیا تھا، مسلم لیگ ن لیڈنگ رول ادا کرنے کی بات کر رہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک جھوٹے اور مکار آدمی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا امریکا نے سازش کر کے میری حکومت گرائی، بعد میں انہوں نے کہا جنرل قمر باجوہ نے میری حکومت گرائی، اس کے بعد انہوں نے کہا 9 مئی کے واقعات میرے خلاف سازش ہے، کیا انہوں نے نوازشریف کے کہنے پر فیصلہ کیا تھا کہ گرفتاری نہیں دینی؟۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ سب 9 مئی کو دفاعی ادارے پر حملہ آور ہوئے؟ یہ سازش تم نے ہی اپنے خلاف کی ہے، سازشی تم خود ہو، تم نے اپنے تکبر اور غرور میں یہ حرکت کی، خمیازہ بھگتنا پڑے گا، پی ٹی آئی کے رہنما خود کہہ رہے تھے کہ جناح ہاؤس پہنچو، اگر یہ لندن پلان تھا تو کیا آپ کو وہاں سے کسی نے فون کیا تھا؟ ان کو شرم کرنی چاہیے، جھوٹ اس طرح نہیں چلے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے الیکشن الائنس پر کوئی الحاق نہیں، مولانا فضل الرحمان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے، الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف پورے ملک کا دورہ کریں گے، ہر صوبے میں جائیں گے، پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، مسلم لیگ ن عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...