Home نیوز پاکستان سموگ کیس ،دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10 لاکھ جرمانے کا حکم

سموگ کیس ،دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10 لاکھ جرمانے کا حکم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انسداد سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، ڈی جی ماحولیات سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے سیل ہونے والے فیکٹریوں کو ڈی سیل کے لیے جوڈیشل واٹر کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے جو فیکٹریاں سیل کیں انڈسٹری مالکان نے ان کو خود سے ڈی سیل کردیا، خود سے انڈسٹریز والے ڈی سیل کرلیتے ہیں، محکمہ ماحولیات کے افسران سے حلف نامے لیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو افسر رولز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ ماحولیات کے جن افسران کے نام عدالت نے دیئے ان کے خلاف کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، عدالت عالیہ نے افتخار سٹیل ملز کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے مل کو بھی سیل کرنے کی ہدایت کردی۔

ممبر واٹر کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رات کو آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں چلتی ہیں، محکمہ ماحولیات کے افسران رشوت لیتے ہیں، عدالت نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو فوری وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ڈی جی صاحب! افسران کو بتا دیں اگر کسی کے علاقے میں آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹری کام کررہی ہوئی تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ مصنوعی بارش کا کیا بنا کب برسا رہے ہیں؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ پلاننگ وغیرہ جاری ہے،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ میں عوامی پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، آپ سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات کرلیں وہی بہت ہیں۔

جسٹس شاہد کریم کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر کو پتہ نہیں کیا بنانا چاہتے ہیں، سموگ کے سیزن میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جس پر کمشنر لاہور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے رات کے وقت ترقیاتی منصوبوں پر کام کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کررکھا ہے۔

بعدازاں عدالت نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر مزید کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...