Home Uncategorized حرا مانی پاکستانی کارڈیشین قرار ،مداحوں نے اداکارہ کو نیا نام دےدیا

حرا مانی پاکستانی کارڈیشین قرار ،مداحوں نے اداکارہ کو نیا نام دےدیا

Share
Share

لاہور: معروف اداکارہ حرا مانی کو مداحوں نے پاکستانی ‘کارڈیشین’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لباس آپ کی شخصیت کے حساب سے کافی بولڈ ہے۔

حرا مانی مشرقی و مغربی ملبوسات بخوبی زیب تن کرنے کا فن جانتی ہیں اور اس کی عکاسی کرنے کا موقع کبھی بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

حرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر جاری کیں جن میں وہ سرمئی سوٹ پینٹ پہنے ہوئے ہیں جس پر سلور ستاروں کی لائینیں بنیں ہوئی ہیں۔

حرا مانی نے اپنے لک کو چار چاند لگانے کیلئے کنٹراسٹ میں گلابی ہائی ہیلز پہنیں اور اسی سے میچنگ لپ سٹک لگا کر لک کو مکمل کیا۔

اداکارہ نے کانوں میں لباس سے میچنگ بندے پہنے جبکہ اپنی زلفوں کو ہائی پونی ٹیل میں باندھا جس نے ان کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا۔

مذکو ہ پوسٹ کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارفین حرا کی تعریف کرنے سے زیادہ ان پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ “کارڈیشین سسٹرز” بننا چاہ رہی ہو کیا؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ “لباس آپ کی شخصیت کے حساب سے کافی بولڈ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...