Home نیوز پاکستان گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ صحتیاب

گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ صحتیاب

Share
Share

لاہور:گھریلو تشدد کا شکار بننے والی رضوانہ کو بدھ کو جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم فائنل چیک اپ کریں گے۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی مانیٹرنگ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی رہنمائی میں علاج کیا گیا، گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ 17 ہفتے سے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی۔

جنرل ہسپتال کے پرنسپل نے مزید بتایا ڈاکٹرز، نرسز نے بچی کے علاج معالجہ پر دن رات توجہ دی، ہیلتھ پروفیشنلز رضوانہ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...