Home سیاست شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہی سیاسی بحران کا واحد حل ہیں ،پرویز خٹک

شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہی سیاسی بحران کا واحد حل ہیں ،پرویز خٹک

Share
Share

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک سیاسی بحران سے دوچار ہے، شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہی سیاسی بحران کا واحد حل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے ووکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی کلچر بھی تباہ کرکے رکھ دیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی سے دوچار ہوئی، خیبرپختونخوا کے پختونوں نے تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ دیا، بانی پی ٹی آئی نے چار سالہ حکومت میں پختونخوا کی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات اور حالات کے بانی پی ٹی آئی اور کچھ دیگر لیڈران ذمہ دار ہیں، مولانا کو اسلام کی فکر نہیں، اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں، اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے بتائیں انہوں نے اسلام اور عوام کے لئے کیا کیا؟

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اگر سابق حکمران قرضے نہ لیتے تو آج اتنی مہنگائی نہ ہوتی، مستقبل میں اچھا لیڈر نہ آیا تو مہنگائی کا طوفان آئے گا، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا، آئندہ میں خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنوں گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...