Home سیاست سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ 13 ستمبرکو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبرکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے21 اکتوبر 2022ء کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا جس کے بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیرِ التوا ہونے کے باعث اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...