Home سیاست ن لیگ کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ن لیگ کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کو انتخابات کی خواہاں ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، حلقہ بندیوں میں میرا حلقہ بھی متاثر ہوا، اسے چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں شہباز شریف کا حلقہ بھی متاثر ہوا، ہم نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں، نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جا رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، انتخابات 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کو انتخابات کی خواہاں ہیں، جب تک منتخب حکومت نہیں آئے گی معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، انتخابی شیڈول آتے ہی سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے تعلق نہیں بنایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی انوکھا لاڈلا اور اپنے وقت کا فرعون تھا، انہوں نے کوئی ایسی جماعت نہیں چھوڑی جو ان سے ہمدردی کرے، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کسی سے بات نہیں کرنی اب اپنا کیا ہوا ہی بھگت رہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ نہیں دیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا نہیں کہا تھا، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کوئی سیاسی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...