Home Uncategorized اسرائیلی فوج کا دو ماہ کے دوران غزہ پر 10 ہزار فضائی حملوں کا اعتراف

اسرائیلی فوج کا دو ماہ کے دوران غزہ پر 10 ہزار فضائی حملوں کا اعتراف

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج نے دو ماہ کے دوران غزہ پر دس ہزار فضائی حملے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے حملوں میں مزید تیزی لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شمال و جنوب کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں اور اقوام متحدہ کے شیلٹرز پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی سرنگوں میں پانی چھوڑ دیا گیا، اس حوالے سے پہلی مرتبہ تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں، اسرائیل نے ساحل سمندر کے پناہ گزین کیمپ کے شمال میں تقریباً ایک میل کے فاصلے پر کم از کم پانچ پمپوں کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں ہر جگہ موجود ہے، حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ سنوار کی رہائش گاہ تک پہنچ گئی، انہیں جلد ڈھونڈ لیں گے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک حماس کی القسام بریگیڈز کے کم از کم نصف رہنماؤں کو مار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کو ایک “فوری کال” بھیجی جس میں 7 اکتوبر سے حماس کے زیر حراست یرغمالیوں تک پہنچنے کیلئے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...