Home سیاست سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے معاملہ پر رجسٹرار آفس نے درخواست کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سال کے لئے نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی، جسٹس شجاعت علی خان جمعہ کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اورعلی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023ء کو بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لئے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لئے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔

درخواست گزار نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کے جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...