Home نیوز پاکستان معمولی کمی کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

معمولی کمی کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں دو ہفتے کے دوران معمولی کمی کے بعد پھر سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا ہےجس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ چینی، دال مسور اور کیلوں کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...