Home Uncategorized رات کی مشقت کے جسمانی گھڑی پر اثرات

رات کی مشقت کے جسمانی گھڑی پر اثرات

Share
Share

ایمسٹر ڈیم: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ملازمتوں میں رات کی شفٹ میں کام کرنے والے نصف سے زیادہ لوگوں کو کم از کم نیند سے جُڑے ایک طبی مسئلے کا ضرور سامنا ہوتا ہے۔

امریکی بیورو آف لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 15 فیصد امریکی ملازمین کے پاس دن کے اوقات کی شفٹ کا شیڈول نہیں ہے۔

نیدرلینڈز میں جی جی زیڈ ڈرینتھ کے مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں رویے اور سماجی علوم کے پروفیسر اور مطالعے کے سینئر مصنف ڈاکٹر ماریک لانسل نے کہا کہ رات کی مشقت جسمانی ’گھڑی‘ کو خراب کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راتوں میں کام کرنے والے تقریباً 51 فیصد لوگوں میں کم از کم نیند سے جُڑا ایک نہ ایک طبی مسئلہ ضرور پایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ماریک کا مزید کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے شفٹوں میں کام کرنے کے مقابلے میں رات کی شفٹوں میں کام کرنے سے نیند کی مسلسل رہنے والی خراب صورتحال درپیش آتی ہے۔

ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس بات کے بہت سے شواہد موجود ہیں کہ رات کی شفٹ نیند کے معیار کو کم کرتی ہے تاہم اس بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں کہ مختلف ملازمتوں کی شفٹیں نیند کی مخصوص خرابیوں کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...