Home نیوز پاکستان پی ٹی اے کی موبائل فون کمپنیوں کی سروسز سے متعلق رپورٹ جاری

پی ٹی اے کی موبائل فون کمپنیوں کی سروسز سے متعلق رپورٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کمپنیوں کی سروسز کا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سروے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے 17 شہروں میں کرایا گیا۔

سروے کے دوران ان علاقوں میں موبائل فون پر آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور براڈ بینڈ و ڈیٹا سروسز کا معیار چیک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سروے کے دوران موبائل فون آپریٹروں کی اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار معیار کے مطابق پائی گئی۔

گزشتہ سروے کے مقابلے میں نیٹ ورک اور ویب پیج لوڈنگ کے وقت میں کافی بہتری دیکھی گئی تاہم کچھ علاقوں میں موبائل فونز پر آواز کا معیار لائسنس میں درج معیار سے کم پایا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کو لائسنس کے معیار کے مطابق سروسز مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...