Home Uncategorized غزہ میں غذائی بحران سنگین ہونےلگا ،لوگ شدید بھوک کا شکار

غزہ میں غذائی بحران سنگین ہونےلگا ،لوگ شدید بھوک کا شکار

Share
Share

غزہ:غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث غذائی بحران سنگین ہونے لگا، غزہ کے بیشتر حصوں میں امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ غزہ میں 36 فیصد گھرانے شدید بھوک کا شکار ہیں۔

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 133 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ میں خلیفہ اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی اور اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیل نے جھڑپوں میں 2 افسران سمیت مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد نہ جانے دی تو اسرائیل جانے والے کوئی بھی جہاز ہمارا نشانہ ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...