Home Uncategorized فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے،بھارتی اداکارہ گوہر خان

فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے،بھارتی اداکارہ گوہر خان

Share
Share

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اسرائیل کی درندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی رہنماوْں سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

گوہر خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں فلسطینی صحافی کی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ “فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے”۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خاموش دُنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں لوگ آپ سے جنگ بندی کی درخواست کر رہے ہیں اور میں بھی آپ سے التجا کرتی ہوں براہ کرم ابھی جنگ بندی کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ کے بچے یتیم ہوگئے ہیں، اپنے اعضاء سے محروم ہوگئے ہیں، وہ شہید ہورہے ہیں، میں عالمی رہنماوْں سے اپیل کرتی ہوں غزہ کی مدد کریں۔

گوہر خان نے کہا کہ اے عرب دنیا، اے مغربی حکمرانوں، اے ایشیائی حکمرانوں! فلسطین میں ابھی جنگ بندی کرو، وہاں بہت زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، لاکھوں لوگ بےگھر ہوگئے ہیں، اُن کے پاس خوراک نہیں، پانی نہیں، طبی امداد نہیں، بجلی نہیں، کوئی مدد نہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...