Home سیاست کے پی پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت

کے پی پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ء شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے کے پی پولیس پر اغوا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے کنونشن کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ نگراں حکومت کی جانب سے لگائے گئے آئی جی کی وجہ سے پورے صوبے میں زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے ، آئی جی، تھانیدار ،ڈی پی او عوام کے حقوق کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس بدمعاش بنی ہوئی ہے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ضلع دیر میں میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کوہاٹ جانا میرے لیے مصیبت بنا پشاور سے کوہاٹ جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی، میرے چار ساتھیوں کو پکڑ کر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...