Home نیوز پاکستان چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رولزمیں ترامیم کی منظوری مل گئی

چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رولزمیں ترامیم کی منظوری مل گئی

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ چنگ چی ، موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طورپر رجسٹر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 34واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ موجودہ موٹرسائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اسپیشل رجسٹریشن اتھارٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

عارضی رجسٹریشن کے بعد موٹر سائیکل رکشے کووضع کردہ سائز او رڈیزائن کے مطابق تبدیلی کے لئے 4 ماہ دئیے جائیں گے، 4ماہ کے بعد موٹرسائیکل رکشہ فٹنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ایکسائز سے رجسٹریشن نمبر حاصل کرسکے گا، موٹرسائیکل رکشے کی رجسٹریشن کا عمل آسان تر اور فارم اردو میں شائع کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں تعمیر ہونے والی 18 بڑی روڈز انفرسٹرکچر کو مستقل طور پر محفوظ بنانے کی منظوری بھی دی گئی، 18 بڑی روڈز سے حاصل ہونے والے ٹول کو متعلقہ سڑک کی تعمیر ومرمت پر ہی خرچ کیا جاسکے گا، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے 18 بڑی روڈز کے ٹول کی رنگ فنسنگ کی منظوری بھی دے دی۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنزایکٹ 2003کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ دینے اور ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مینجمنٹ کے لیے انتظامی کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...