Home Uncategorized وہاج علی نے سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا

وہاج علی نے سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا

Share
Share

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار وہاج علی نے سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک مشہور اخبار “ایسٹرن آئی” نے معروف اداکار وہاج علی کو ’نمبر ون پاکستانی سٹار‘ قرار دے دیا اور اس کے ساتھ ہی برطانوی اخبار نے 2023ء کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست بھی جاری کردی۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایشیاء کی ان شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے 2023 میں فلم، ٹی وی، سوشل میڈیا، موسیقی اور ادب سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقبولیت حاصل کی ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار وہاج علی نے 2023 کیٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس کامیابی کے بعد وہاج علی نے کئی نامور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ پوزیشن رواں سال اپنی دو سپر ہٹ فلموں “پٹھان” اور “جوان” کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن میں سجل علی، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی، حدیقہ کیانی، عروج آفتاب اور بلال عباس خان شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...