Home نیوز پاکستان سارہ انعام قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

سارہ انعام قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سیشن جج ناصر جاوید راجہ نے 75 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا استغاثہ ملزم شاہنواز امیر کیخلاف مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے، شاہنواز امیر نے جان بوجھ کر سارہ انعام کا قتل کیا، لہٰذا عدالت شاہنواز امیر کو مجرم قرار دیتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا شاہنواز امیر نے سارہ انعام کو سر پر وزنی ڈمبل کی بار بار بے رحم ضربات لگا کر قتل کیا، مجرم شاہنواز امیر نے ظالمانہ اور بے رحمانہ قتل کا ارتکاب کیا، مجرم شاہنواز امیر عدالت کی جانب سے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، شاہنواز امیر کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 بی کے تحت سزائے موت کا حکم سنایا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید لکھا گیا مجرم شاہنواز امیر کو مرنے تک پھانسی کے پھندے سے لٹکایا جائے، مجرم شاہنواز امیر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ سارہ انعام کے لواحقین کو ادا کرے، مجرم شاہنواز امیر جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس سے زمین کے واجبات کی مد میں جرمانہ وصول کیا جائے، دیوالیہ ہونے کی صورت میں شاہنواز امیر کو چھ ماہ کی قید مزید بھگتنا ہوگی۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا پولیس کی جانب سے مال مقدمہ کی مد میں تحویل میں لئے گئے سارہ انعام کے خون آلودہ کپڑے اور دیگر چیزیں سارہ انعام کے والد کو لوٹا دی جائیں، جہاں تک شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کا تعلق ہے انہیں ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا، ثمینہ شاہ کو بعد میں قتل میں معاونت کے الزام میں مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

تحریری فیصلے میں مزید لکھا گیا ثمینہ شاہ پر قتل میں معاونت کے الزام کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، وقوعہ کے وقت ثمینہ شاہ فارم ہاؤس پر موجود تھیں مگر ان کا قتل میں معاونت کا کوئی ثبوت موجود نہیں، تفتیش اور ٹرائل کے دوران بھی ثمینہ شاہ کے خلاف کوئی مجرمانہ مواد ریکارڈ پر نہیں لایا گیا۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا وقوعہ کے فوراً بعد ثمینہ شاہ نے خود پولیس کو فون کر کے سارہ انعام کے قتل کے حوالے سے آگاہ کیا، شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو شک کا فائدہ دے کر مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...