Home سیاست جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

Share
Share

اسلا م آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔

گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران 14 روز کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئے، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...