Home سیاست بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اہم ہائیبرڈ اجلاس

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اہم ہائیبرڈ اجلاس

Share
Share

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم ہائبرڈ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود ، محمد علی شاہ باچہ، مراد علی شاہ، منظور وسان، حسن مرتضیٰ نے شرکت کی۔

روزی خان کاکڑ، ناصر شاہ، صغیر قریشی، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، میر ثنااللہ زہری، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...