Home Uncategorized کینیڈا کی جانب سے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ

کینیڈا کی جانب سے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ

Share
Share

اوٹاوا: کینیڈا کی جانب سے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دیے جائیں گے اور اس طرح انہیں قانونی حیثیت مل جائے گی۔

اس فیصلے سے لاکھوں پناہ گزینوں سمیت ان افراد کو بھی فائدہ ملے گا جن کے ورک پرمٹس یا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

وزیرِ امیگریشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025 تک پانچ لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں قانونی دستاویزات کے بغیر 3 لاکھ سے 6 لاکھ افراد قیام پذیر ہیں اور ان میں وہ غیر قانونی امیگرنٹس بھی شامل ہیں جن کے ڈیپورٹیشن کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔

وزیرِ امیگریشن کے مطابق کینیڈین حکومت کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...