Home Uncategorized آسٹریلوی خاتون نے 10 ہزار ڈونٹس سے بھری ڈیلیوری وین چوری کرلی

آسٹریلوی خاتون نے 10 ہزار ڈونٹس سے بھری ڈیلیوری وین چوری کرلی

Share
Share

آسٹریلیا میں ایک خاتون نے 10 ہزار کرسپی کریم ڈونٹس سے بھری ایک ڈیلیوری وین چوری کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 10 ہزار ڈونٹس سے بھری ڈیلیوری وین چوری کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی پولیس نے بتایا کہ سڈنی کے مضافات میں ڈلیوری والی ایک وین پیٹرول پمپ پر رکی تو موقع ملتے ہی 28 سالہ خاتون اس کے اندر داخل ہوئی اور وین لے کر فرار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ہفتے بعد وین تو ایک پارک سے مل گئی لیکن وین میں موجود ہزاروں ڈونٹس خراب ہوچکے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے اور اسے گاڑی چوری اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...