Home نیوز پاکستان شادی کی تقریب کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

شادی کی تقریب کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Share
Share

سیالکوٹ :میں خوشیوں کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، شادی کی تقریب کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہارگیا۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں ستراہ میں گزشتہ شب نکاح کے بعد اسٹیج پر رسم جاری تھی، اس موقع پر دولہا اچانک طبیعت غیر ہونے پر اپنی نشست پر ہی گر پڑا۔

اہلِ خانہ کے مطابق دولہا نعیم کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی۔

موت کی خبر نے میرج ہال میں مہمانوں پر سکتہ طاری کر دیا۔دلہن کو لے جانے والی بارات دولہا کی میت لے کر واپس روانہ ہوئی۔

ایس ایچ او تھانہ بصرہ کے مطابق اہلِ خانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...