Home Uncategorized لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں،کرینہ کپور

لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں،کرینہ کپور

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں۔

سپراسٹار کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہوتا ہے۔ اکثر اداکارفلموں میں شرٹ اتار کر دکھاتے ہیں۔ لوگ ان چیزوں سے نہیں اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں۔

کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے سین کروانے والے اداکاروں کو دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ان سے کہوں کہ پہلے شرٹ تو پہنو ایسے تو تمہاری طرف دیکھا بھی نہیں جا رہا۔

اداکارہ نے فلم اینمل میں اپنے کزن رنبیر کپور اور اداکار بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بوبی دیول نے طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد اپنے اچھے کام سے خود کو سپر اسٹار کا درجہ دلوایا۔ اسٹار بننے کے لیے اچھا ایکٹر ہونا ضروری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...