Home Uncategorized آن لائن ڈلیوری کھانے میں سے لال بیگ نکل آیا

آن لائن ڈلیوری کھانے میں سے لال بیگ نکل آیا

Share
Share

نئی دہلی: ایسے واقعات آج کل کافی عام ہوگئے ہیں جس میں آرڈر کیے گئے کھانوں میں زندہ، مردہ جانور یا کیڑے نکل آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتا نامی خاتون کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں انہوں آن لائن ایک ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا لیکن اس میں سے مرا ہوا ایک لال بیگ نکلا۔

ہرشیتا نے ایکس پر اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ حرکت انتہائی قابلِ نفرت ہے۔ ہرشیتا نے زوماٹو (بھارت کی آن لان فوڈ ڈلیوری کمپنیوں میں سے ایک) کے ذریعے Tapri By The Corner نامی ریسٹورنٹ سے فرائیڈ رائس منگوائے تھے۔ آرڈر آنے پر جب خاتون نے فرائیڈ رائس کا ڈبہ کھولا تو اندر ایک لال بیگ مرا ہوا تھا۔

ہرشیتا نے ایکس پر لکھا کہ میں اپنے آرڈر سے انہتائی ناگواری ظاہر کرتی ہوں! کیونکہ یہ غیر صحت بخش ہے اور ایسی حرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ مزید برآں یہ معاملہ فوراً حل کیا جائے۔

خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر زوماٹو فوراً حرکت میں آئی اور خاتون کو رسپانس دیا جس میں کمپنی نے خاتون کے رجسٹرڈ فون نمبر اور آرڈر آئی ڈی مانگی اور شکایت کو فوری طور پر رفع کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...