Home Uncategorized جنرل اسمبلی میں بین المذاہب و بین الثقافتی مذاکرات کی ترویج کیلئے قرارداد منظور

جنرل اسمبلی میں بین المذاہب و بین الثقافتی مذاکرات کی ترویج کیلئے قرارداد منظور

Share
Share

نیویارک:اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بین المذاہب و بین الثقافتی مذاکرات کی ترویج کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد پاکستان اور فلپائن نے اسپانسر کی تھی، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

ترجمان کے مطابق قرارداد امن کےلیے باہمی تعاون اور بین المذاہب وثقافت بات چیت کے فروغ کیلئے تھی، جس میں مذہبی علامتوں کی اہمیت و احترام کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

قرارداد میں تسلیم کیا گیا کہ تشدد، عدم برداشت قابل قبول نہیں، تشدد کو کسی مذہب، شہریت و تہذیب یا کسی لسانی گروہ سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق قرارداد اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور مذہبی عدم برداشت کے تشویشناک اضافے کے تناظر میں بہت اہم ہے، پاکستان بین المذاہب و ثقافت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...