Home Uncategorized شہزادی ڈیانا کا 38 سال پرانا گاؤن ساڑھے 11 لاکھ ڈالرز میں نیلام

شہزادی ڈیانا کا 38 سال پرانا گاؤن ساڑھے 11 لاکھ ڈالرز میں نیلام

Share
Share

لندن:برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سابقہ اہلیہ اور پرنسس آف ویلز آنجہانی لیڈی ڈیانا کا 1985ء کی ایک شام کو پہنا جانے والا سیاہ لباس (گاؤن) گزشتہ روز ہالی ووڈ آکشن میں ریکارڈ ساڑھے 11 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ رقم اس سے 11 گنا زیادہ ہے جو کہ اس کی فروخت کے لیے تخمینہ لگایا گیا تھا۔ شہزادی ڈیانا نے یہ لباس 1985 میں اپنے شوہر اور اس وقت کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ دورہ اٹلی کے موقع پر فلورنس کے پلازو ویکیو میں ایک ڈنر کے دوران پہنا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق موجودہ ولی عہد سلطنت شہزادہ ولیم اور ان کے بھائی شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا نے 1985 کے بعد دوبارہ اس گاؤن کو استعمال نہیں کیا تھا۔

سیاہ اور بلیو بیلرینا لینتھ ویلویٹ ایوننگ ڈریس، مراکش اور برطانوی فیشن ڈیزائنر جیکس آزگوری نے ڈیزائن کیا تھا اور یہ ہالی ووڈ کے جولینز آکشن میں لگ بھگ ساڑھے 11 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...