Home نیوز پاکستان پاکستان میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آ گئی

پاکستان میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آ گئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا 40 سالہ مریض پمز ہسپتال اسلام آباد میں ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج تھا ، مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا۔

حکام کا بتانا ہے کہ ایم پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا۔

منکی پاکس کے علاج کیلئے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو تجرباتی دوا بھی فراہم کی تھی۔

ماہرین صحت کاکہناہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو دیگر انفیکشنز اور بیماریاں ہونے کے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...