Home سیاست سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہا

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہا

Share
Share

مردان:سابق سپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا۔

اسد قیصر کو 8 دسمبر کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، سابق سپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کو مردان اور چارسدہ میں درج مقدمات میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔

عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنرصوابی نے آج ہی سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او واپس لیا تھا، پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر سماعت ہوئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر صوابی نے تھری ایم پی او واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ اسد قیصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا، حکم نامے کے مطابق ملزم امن و امان میں خلل نہیں ڈالیں گے، صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے، ملزم اداروں کے خلاف مہم اور نعرے بھی نہیں لگائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم نامے میں لکھا کہ ملزم اسد قیصر ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں گے، اگر دوسرے کیسز میں مطلوب نہ ہوں تو ملزم کو مردان جیل سے رہا کیا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...