Home Uncategorized سال 2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ایپس کی فہرست جاری

سال 2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ایپس کی فہرست جاری

Share
Share

واشنگٹن:سال 2023ء کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق اس سال بھی گوگل دنیا کی نمبر ون ویب سائٹ رہی۔

کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق فیس بک دوسرے جبکہ ایپل تیسرے نمبر پر ہے، ٹک ٹاک ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر رہی۔

مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں مائیکرو سافٹ 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر یوٹیوب کے حصے میں آیا، 7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹا گرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ سائٹ رہی۔

جہاں تک 2023ء کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نے پہلا نمبر حاصل کیا، جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔

انسٹا گرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ سنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...