Home سیاست پی ٹی آئی کی قانونی جنگ، بلے کے انتخابی نشان کا معاملہ لٹک گیا

پی ٹی آئی کی قانونی جنگ، بلے کے انتخابی نشان کا معاملہ لٹک گیا

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق دو مقدمات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ دونوں مقدمات کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے تک محفوظ رہے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق دو مقدمات کا فیصلہ اُس وقت تک جاری نہیں کریں گے جب تک پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ نہیں دیا جاتا۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے11دسمبر کوبھی ایک کیس میں الیکشن کمیشن کو کارروائی جاری رکھنے اور فیصلہ نہ دینے کا حکم دیا، اس لیے جب تک جب تک پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آ جاتا اس وقت تک ہم فیصلہ محفوظ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں مقدمات کے محفوظ فیصلوں پر چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں ممبران کے دستخط بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیاد ت کو بلے کا نشان لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کروانا ہوگا بصورت دیگر بلے کے نشان کا معاملہ لٹک جائے گا۔

ادھر الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر شیر بابر نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے کیوں رجوع کیا، اب جب پشاور ہائیکورٹ میں حکم امتناع ہے تو ایسی صورت حال میں الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی ادارے کی حیثیت سے تسلیم کرنا چاہیے، ہمیں ایک بااختیار اور طاقت ور الیکشن کمیشن چاہیے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...