Home سیاست سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دو نیب ریفرنسز کی پیروی کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دو نیب ریفرنسز کی پیروی کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

Share
Share

اسلام آباد:نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی پیروی کیلئے 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی سردار مظفر عباسی کریں گے، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم میں سپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان احمد اور سہیل عارف شامل ہیں، بیرسٹر اویس ارشد اور امجد پرویز بھی 5 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے حال ہی میں دو ریفرنسز دائر کیے ہیں، دونوں ریفرنسز کی پیروی کیلئے 5 رکنی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ضمانت ملنے اور سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے۔

نیب نے سابق وزیراعظم کو دو ریفرنسز توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے۔

دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں جن کا فیصلہ آنے تک بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...