Home سیاست قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر رپورٹ عدالت میں پیش

قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر رپورٹ عدالت میں پیش

Share
Share

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا قیصرہ الہٰی سمیت دیگر نے مجموعی طور پر چار حلقوں کے کاغذات جمع کرانے تھے، دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں، دو حلقوں سے تفصیل آنی باقی ہے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کی کنفرمیشن کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ جن حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں اس سے عدالت کو آگاہ کیا جائے، عدالت نے سماعت ملتوی کردی، جسٹس علی باقر نجفی نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...