Home نیوز پاکستان ایبٹ آبادمیں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آبادمیں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Share
Share

ایبٹ آباد: قلندر آباد میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلع ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد کے گاؤں ترھیڑی کے مقام پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تک دب کر 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نعشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...