Home Uncategorized امریکی لائبریری کو 89 سال بعد کتاب واپس مل گئی

امریکی لائبریری کو 89 سال بعد کتاب واپس مل گئی

Share
Share

میسا چوسیٹس: امریکا میں ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 89 سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس میں قائم ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 89 سال بعد واشنگٹن ڈی سی سے مل گئی۔

واٹر ٹاؤن فری پبلک لائبریری کا ایک فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ مصنف ایگرٹن آر ولیم جونیئر کی کتاب ہِل ٹاؤنز آف اٹلی لائبریری سے 30 جنوری 1934 کو نکلوائی گئی جس کو 14 دن بعد لوٹایا جانا تھا۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ 89 سال سے غائب کتاب واشنگٹن میں کسی فرد کو ملی جنہوں نے بوسٹن دورے کے دوران لائبریری کو کتاب لوٹائی۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ کتاب کے اندر موجود پالیسی کے مطابق کتاب نکلوانے والے پر تقریباً 656 ڈالرز کا جرمانہ عائد ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے لائبریری تاخیر پر جرمانے عائد نہیں کرتی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...