Home سیاست انتخابی نشان بلے کی آفر ہوئی مگر میں نے انکار کر دیا، پرویزخٹک

انتخابی نشان بلے کی آفر ہوئی مگر میں نے انکار کر دیا، پرویزخٹک

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو حقوق لے کر دیں گے۔مجھے انتخابی نشان بلے کی آفر ہوئی مگر میں نے انکار کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی پی پرویزخٹک نے کہا کہ ہمارا منشور تیار ہو چکا ہے، چند دنوں بعد پیش کریں گے، ہماری الیکشن کمپین جا ری ہے، ہم نے صوبے کی ترقی کا سوچنا ہے، وفاق نے ہمارے بہت سارے حقوق ضبط کیے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو حقوق لے کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے آزاد امیدوار بھی رابطے میں ہیں، بڑی پارٹیوں میں دراڑ پڑی ہوئی ہے، بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، میرے کافی دوست سمجھتے ہیں آزاد الیکشن لڑیں گے، وہ دوست الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ آئیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے اور مجھے بھی لوٹا کہا جاتا ہے، پی ٹی آئی میں کوئی جائے تو ٹھیک، اگر چھوڑے تو لوٹا؟، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں جو پٹھانوں کے دماغ میں ڈالوں گا وہی کریں گے، صوبے کے لوگ غلط فہمی میں نہ آئیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...