Home نیوز پاکستان ایف بی آر کا ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

ایف بی آر کا ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور اکتیس دسمبر کو ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر رات دس بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے اس ضمن میں سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

ایف بی آر کے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ 30 اور اکتیس دسمبر2023کو ملک بھر میں ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر اور متعلقہ نیشنل بینک کی برانچز رات دس بجے تک کھلی رہیں گی اور ٹیکس دہندگان اپنے ذمہ واجب الادا ڈیوٹی و ٹیکس جمع کرواسکیں گے ۔

ایف بی آر نے فیلڈ فارمشنز کے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ نیشنل بینک کی برانچز کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی لائزون قائم کریں تاکہ تیس اور اکتیس دسمبر کی رات دس بجے تک ٹیکس دہندگان کی طرف سے جمع کروائی جانیوالی ڈیوٹی و ٹیکسوں کے ریونیو کو اسی روز سرکاری خزانے میں جمع کروانے کو یقنی بنایا جاسکے تاکہ اسکا شمار سمبر کی ریونیو کلکشن میں ہوسکے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...