Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

Share
Share

لاہور: بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے، جس میں شہری محمد ایاز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے جب کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور دونوں الگ الگ جماعتیں اور ان کے انتخابی نشان الگ ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...