Home سیاست توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Share
Share

راولپنڈی : توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اورفوادچوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فوادچوہدری کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری کیے جانے کے بعد فوادچوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔

بعدازاں فواد چوہدری کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیس کا ریکارڈ اور آرڈر شیٹ منگوایا گیا، فوادچوہدری اور میرے بھائی،تائید اور تجویز کنندہ کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، اوپن ٹرائل پر خصوصی طور پر بات کی گئی، کمیشن نے مجھے الیکشن کمیشن بلایا ہے، الیکشن کمیشن جا کر اپنی معروضات وہاں انکے سامنے پیش کروں گا۔

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موٴخر ہوگئی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...