Home نیوز پاکستان پاکستان کا میزائل “فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا میزائل “فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ

Share
Share

راولپنڈی : پاکستان نے میزائل “فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ مسلح افواج کے سینئر افسران نے کامیاب میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جدید نظام سے لیس میزائل “فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن سسٹم اور منفرد رفتار سے لیس ہے، فتح ٹو 400 کلومیٹر تک اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مسلح افواج کے سینئر افسران نے کامیاب میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...